اسرائیل فوج کی طرف سے غزہ پر متعدد میزائل داغے گئے
بیت المقدس: اسرائیل فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب غزہ پر متعدد میزائل داغے۔ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ غزہ سے یہودی بستیوں کی طرف گولے داغے گئے تھے جن میں سے ایک گولہ یہودیوں کی بستی میں گرا ہے۔
اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہ غزہ سے داغے گئے دو مزید گولے اسرائیل کے جنوبی علاقہ میں گرے ہیں۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے میزائل اور توپ سے غزہ میں ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایاہے۔
بیت المقدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں