Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائس مل میں آتشزدگی، 4 کروڑ روپے کا نقصان

    حیدرآباد۔۔۔۔۔آندھراپردیش کے کاکناڈا کے پداپورم ٹائون کی چاول کی مل کے ایک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جس میں4کروڑ روپئے سے زائد مالیت کا نقصان ہوا ہے ۔ پداپورم اور کاکناڈا سے پانچ فائر بریگیڈ وہاں پہنچے جنہوں نے چار گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا۔ اس واقعہ میں گودام میں رکھے چاول کے تھیلے جل کر خاکستر ہوگئے اور گودام کو بھی نقصان پہنچا۔ وزیرداخلہ این چناراجپا نے وہاں پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔

شیئر: