کوالالمپور: ملیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں آج جمعہ کو ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں
مظاہرین جلوس کی شکل میں امریکی سفارتخانے کے سامنے جمع ہوگئے اور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ نوجوانوں کی تنظیم اومنو کے صدر خیری جمال الدین نے امریکی سفیر کو احتجاجی نوٹس تحریری طور پر پیش کرتے ہوئے صدر ٹرمپ سے کہا کہ بیت المقدس مقبوضہ ہے اور اسے کسی طور اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔