سونی کمپنی کے نوائس کینسیلنگ ہیڈ فون متعارف
سونی کمپنی نے 1000 ایکس سیریز کے 3 نئے ہیڈ فونز متعارف کروادیے ہیں۔ ہیڈ فونز کو 1000 ایکس ایم 2 ، ڈبلیو ایف 1000 ایکس اور ڈیلیو آئی 1000 ایکس نام دیا گیا ہے۔ تینوں ہیڈفونز مکمل طور پر وائرلیس اور نوائس کینسلنگ ہیں۔ ان ہیڈ فونز کو’ ’ہیڈ فون کونیٹ ایپلیکیشن‘‘ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ ایپ کے ذریعے ہی میوزک اور والیوم کی سیٹنگ کی جا سکے گی۔
اسکے علاوہ کمپنی نے ڈبلیو ایچ 1000 ایکس ایم 2 ہیڈفون بھی لانچ کیا ہے جس میں ایٹموسفئیرک پریشر آپٹیمائزر فیچر کو شامل کیا گیا ہے جو کہ اردگرد کے ماحول کے مطابق آواز کو خودکار طریقے سے بڑھا اور گھٹا سکے گا۔ ہیڈ فونز کی بیٹری لائف 30 گھنٹے سے زائد ہے اور قیمت 29990 روپے ہے۔
کمپنی کے دوسرے ہیڈفون ڈبلیو ایف 1000 ایکس کی بیٹری تین گھنٹے سے زائد ہے اور قیمت 14990 روپے ہے۔ڈبلیو آئی 1000 ایکس اسٹائلیش ایئر فون ہے جس میں ایٹموسفئیرک پریشر آپٹیمائزر فیچر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کی بیٹری لائف 10 گھنٹوں سے زائد ہے اور قیمت 21990 روپے ہے۔