ہیڈ فونز بھی فیشن ایبل ہو گئے
ایپل اور فرنچ فیشن ہاؤس”بالمن“‘ کی شراکت سے بننے والے جدید ہیڈ فونز پاور بیٹ3 ٹیکنالوجی اور فیشن کا خوبصورت امتزاج ہیں۔ ہالی وڈ اداکاراؤں کے آؤٹ فٹ ڈیزائن کرنے والے فیشن ہاؤس نے اب ایپل کی شراکت داری سے جدید اور فیشن ایبل ہیڈ فونز بنا لیے ہیں۔ خاکی کلر کے یہ وائرلیس ہیڈفونز آن ہوتے ہی آئی فون اور آئی پیڈ کے ساتھ کنیکٹ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہیڈفونز کا بیٹری ٹائم12 گھنٹے سے زائد ہے۔ پانی اور پسینے سے متاثر نہ ہونے والے یہ ہیڈفونز بارش اور شدید گرمی میں بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ ہیڈفونز کی قیمت 250 ڈالر ہے۔