برسلز۔۔۔جرمنی میں کاتالونیا کی خودمختاری کے ہزاروں حامیوں نے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔برسلز میں ہونے والے اس مظاہرے میں 45 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ یہ افراد کاتالونیا کی اسپین سے آزادی اور کاتالونیا کے سابق صدر پوج ڈیمونٹ کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔ پوج ڈیمونٹ سمیت کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنماؤں کوا سپین میں بغاوت کے مقدمے کا سامنا ہے۔