Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'' جراسک ورلڈ ،فالن کنگڈم'' کاپہلا ٹریلر

ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم جراسک ورلڈ کے سیکوئل جراسک ورلڈ ،فالن کنگڈم کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔اس سنسنی خیز فلم کو جے اے بیونانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایک بار پھر کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈاورجیف گولڈ اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ،ٹوبی جونز،ریف اسپال،جسٹس اسمتھ،ڈینیالا پلیڈا،ٹیڈ ولین،گیریلڈین چیلپن اورجیمز کرومویل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گرد گھومتی ہے جس کی تباہی کو عرصہ بیت چکا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔فلم آئندہ سال 22جون کو سنیماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: