Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضدی بچوں کو کیسے سنبھالیں

ہم سب جانتے ہیں کہ بچوں کو سنبھالنا دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے ۔ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ بچے اسےمشکل نہیں بناتے بلکہ ہمارا اپنا رویہ انہیں مشکل اور ضدی بنا دیتا ہے ۔ بچوں کو محبت اور شفقت کی ضرورت ہوتی  ہے اور معمولی غلطیوں پر نرمی سے  سمجھانے کے بجائے سخت رویہ اختیار کرنا اور سخت سزائیں دینا انہیں ضدی اور باغی بنا دیتا ہے ۔ بچے نرمی کی زبان سمجھتے ہیں اگر آپ نرمی سے بات کریں گے تو ہو ہی نہیں سکتا کہ بچے آپ کو کسی بھی معاملے میں ںاں کہیں ۔ بؑعض بچوں کے مزاج میں تیزی اور غصہ پایا جاتا  ہے یہ بچے تنقید برداشت نہیں کرتے  لیکن ایسے بچے دوسروں کے مقابلے میں دلیر اور  باہمت ہوتے ہیں .ایسے سینکڑوں افراد دیکھنے میں آتے ہیں جو کامیاب زندگی  اور ہمت کے حصول  کے لیے ماہر نفسیات کے چکر لگاتے اور ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں . اگر آپ کے بچے پیدائشی طور پر بہادر ، تیز مزاج ، باہمت اور دلیر ہیں تو   آپ ان کے مزاج  کو سمجھیں انکی حوصلہ افزائی کریں اور خود یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ  کیسےبچےکی ان صلاحیتوں کو بہتر طور پر اور بہتر جگہ پر استعمال کرنے میں انکی مدد کر سکتے ہیں. یہ صلاحتیں نہ صرف بچوں کے مستقبل اور کیرئر کو بہتر بنانے میں انکی مدد کرتی ہیں بلکہ انہیں ایک بہترین انسان بناتی ہیں . 
ضدی اور غصیلے بچوں کو کنٹرول کرنے کا ایک مثبت  طریقہ یہ بھی ہے کہ انہیں مشکل قسم کے ٹاسک دیں جہاں پر وہ اپنی بھرپور توانائی استعمال کریں اس طرح انہیں ذہنی آسودگی حاصل ہو گی .  آپ ان کی کمزوریوں کو انکی طاقت بنا سکتے ہیں انکی شخصیت کے منفی پہلوؤں کو مثبت رخ دے سکتے ہیں اور ایسے بچے آگے چل کر معاشرے کا بہترین اور کامیاب فرد ثابت ہوتے ہیں . 

شیئر: