Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: ٹی10 لیگ پر الزامات مسترد

 
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈنے ٹی 10لیگ کے حوالے سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی10 لیگ کے زیادہ تر مالکانہ حقوق پاکستانیوں کے پاس ہیں۔ پی سی بی پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ نے اپنے کرکٹرز کو ایسی مشکوک لیگ میں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے اکثر مالکانہ حقوق ہندوستانیوں کے پاس ہیں۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل تمام کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت دی ہے جس سے پاکستان سپر لیگ پر منفی اثرات پڑنے کے امکانات ہیں اور فرنچائز مالکان بھی پی سی بی کے اس فیصلے سے متفق نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی10 لیگ کے زیادہ ترمالکان پاکستانی ہیں اور اسے آئی سی سی کی منظوری حاصل ہے جس میں دنیا کے دیگرممالک کے کھلاڑی بھی کھیل رہے ہیں۔سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل صرف10کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے ٹی ٹین لیگ انتظامیہ سے اس کے بدلے چار لاکھ ڈالر فیس لی ہے ۔
 
 
 
 
 

شیئر: