Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیر اہتمام جشن سیرت النبیﷺ

محمد عرفان شفیق۔ کویت
 
کویت:پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام جشن سیرت النبیکی تقریبات کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی پروگرام کے  انعقاد کا مقصد کویت میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی عملہ کو نبی کریم کے کردار اور ان کی سیرت بارے آگاہی دینا تھا۔ اس سلسلے میں انگلینڈ سے خصوصی طور پرآئے ہوئے شیخ محمد صادق الازہری نے خصوصی خطاب خطاب کرتے ہوئے حضرت محمد کی سیرت، کردار،حسنِ اخلاق، رحمت للعالمین اور آپ کی لیڈر شپ کو دو جہانوں کیلئے مثالی نمونہ قرار دیتے ہوئے سائنسی، قرآنی و عقلی دلائل پیش کیے۔ 

کویت مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں یہاں سے پڑھیں

تقریب میں کویت میں متعین مختلف ممالک کے سفارت کاروں، سفارتی عملہ کی کثیر تعداداور پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے تمام ایگزیکٹوو اراکین نے بھر پور شرکت کی۔ جشن سیرت النبی کی محفل کا آغاز تلاوت قرآنِ حکیم سے ہوا جس کی سعادت شاہد منہاس نے حاصل کی۔ پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے صدر سید جعفر صمدانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں سرورِ کائنات کی ولادت باسعادت کے اس پُرمسرت موقع پر ہمیں اسلام اور نبی آخر الزمان کی تعلیمات اور حسنِ کردار کو دنیا بھر کے ممالک کے سفراء کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ تقریب کا اختتام پُر تکلف عشائیے سے ہوا۔
مزید پڑھیں:کویت میں اسپیشل کڈز کے لئے سالانہ پکنک

شیئر: