ابہا ...عسیر ریجن میں وزارت محنت و سماجی فروغ کے ڈائریکٹر جنرل حسین المری نے واضح کیا ہے کہ ابہا شہر میں سونے کے زیورات کی دکانوں کی 100 فیصد سعودائزیشن ہوگئی۔ یہاں کی دکانوں میں سعودیوں کے شانہ بشانہ بحرین کے 6شہری کام کررہے ہیں۔ کوئی غیرخلیجی سعودی گولڈ مارکیٹ میں نہیں رہا۔4دکانیں مختلف اسباب کے تحت بند ہوگئی ہیں۔