Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں جلد پاسپورٹ تجدید کی سہولت فراہم کریں گے، خان ہشام

مقامی اعلی حکام سے ملاقاتیں کافی مفید رہی ، اہم مسائل اجاگر کئے ، سفیر پاکستان 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے کہا ہے کہ مملکت میں مقیم ہم وطنوں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں ۔ مدینہ منورہ میں پاسپورٹ تجدید کی سہولت جلد فراہم کی جائیگی ۔ پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے سالانہ طبی کیمپ کے افتتاح کے بعد اردونیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ ہم وطنوں کی بہتر خدمت کرنا ہمار ا اولین فرض ہے ۔ مدینہ منورہ ریجن میں بڑی تعداد میں ہم وطن مقیم ہیں انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلئے ٹھوس منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ شہر مقدس اور قرب وجوار میں مقیم ہم وطنوں کو پاسپورٹ کی تجدید کےلئے جدہ آنا پڑتا ہے اس حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ خصوصی طورپر ایسا انتظام کیا جائے کہ وہاں مستقل بنیادوں پر پاسپورٹ تجدید کی سہولت فراہم کی جاسکے جبکہ نادرا کارڈ کی سہولت پہلے سے موجود ہے ۔ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کےلئے مقامی اعلی حکام سے ملاقاتیں کافی مفید رہیں جن میں اہم مسائل کو اجاگر کیا گیااور متعدد اہم امور زیر بحث آئے ۔

شیئر: