بھڑوچ ۔۔۔۔گجرات میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران بھڑوچ ضلع میںریونیو خفیہ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ طور پر 3افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تقریباً50کروڑ روپے کے پرانے 500اور 1000کے نوٹ برآمد کئے ۔ذرائع کے مطابق احمد آباد کے ریونیو خفیہ ڈائریکٹوریٹ ( ڈی آر ایم ) کی ٹیم نے چھاپہ مار کر یہ نوٹ برآمد کئے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک کاروباری مبینہ طور پر حوالے کا دھندہ کرتا تھا جس پرڈی آر ایم کی ٹیم اس کے نیٹ ورک پر نظر رکھے ہوئے تھی۔