لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اس وقت گجرات کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سماج کے سبھی طبقوں سے ملاقات کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گاندھی جی کی سوچ اور جنگ آزادی کی تحریکوں کے اصولوں کوبیان کیا۔انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے نہ صرف جنگ آزادی بلکہ کسان تحریک میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا ۔چودھری چرن سنگھ اکثر گاندھی جی کی اقتصادی پالیسیوں کا ذکر کیا کرتے تھے اور اسی فکر کو لیکر وہ تمام عمر جدوجہد کرتے رہے۔