Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے ،زرداری

  عمر کوٹ ..سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کلین سوئپ کرےگی۔عمر کوٹ کے قریب میں ایم پی اے مردان شاہ کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو نے ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا۔ ڈکٹیٹر کے منع کرنے کے باجود بینظیر نے پاکستا ن آکر جمہوریت کے لئے اپنی جان کی قربانی دی۔ آج پاکستان میں جمہوریت مضبوط ومستحکم ہے تاہم کسی کی ذات کے لئے جمہوریت کے لئے کھڑے نہیں ہوں گے ۔سابق صدر نے کہا کہ تھر اور عمر کوٹ کے لوگوں نے ہمیشہ بینظیرکا ساتھ دیا ہے ۔ عوامی مسائل کا احساس ہے ۔بہت جلدمیرپورخاص میں بڑاجلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کو مسائل میں پھنسایا جسے اب صرف پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے۔ جعلی خان کو پتہ ہی نہیں کہ نیا پاکستان کیسے بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پیپلزپارٹی کا تحفہ ہے۔ انہیں تو بعد میں پتہ چلا کہ یہ گیم چینجر منصوبہ ہے۔ یہ اب پلانٹ لگوا رہے ہیں جو چیز ایک روپے میں لگ سکتی ہے اسے10 روپے میں لگایا جا رہا ہے۔زرداری نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی کے پاس وہ وژن، نظر اور اہلیت موجود ہے جو پاکستان کو تمام مسائل سے نکال سکتی ہے ۔

شیئر: