Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کو داعش سے پاک کردیا، حیدر العبادی

بغداد ۔۔۔عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ملک کو داعش سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا ہے۔ سارے ملک سے داعش کا جہاں بھی قبضہ تھا وہ ختم کر کے اسے پوری طرح شکست دیدی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے طول و عرض میں داعش کیخلاف مکمل فتح کے بعد جاری جنگ ختم ہو گئی ہے۔ العبادی کے مطابق سارے عراق اور شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر اب فوج کا کنٹرول ہے۔
 
 

شیئر: