Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرد فورسز سے سرحدی علاقے واپس لیں گے،عبادی

بغداد۔۔۔عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ بغداد حکومت اُن سرحدی علاقوں کے کنٹرول کے حصول کیلئے اقدامات کرے گی جن پر اس وقت کرد فورسز موجود ہیں۔بغداد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی کشیدگی اور طاقت کے آزمائی کے بغیر ہم سرحدی علاقوں کا کنٹرول کردوں سے واپس لیں گے۔ادھرعراقی کردستان کی حکومت نے ایک بیان میں عراق کی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو تسلیم کیا ہے جس میں کردستان کی آزادی روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کرد حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کردستان کی علیحدگی روکنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ قابلہ احترام ہے۔قبل ازیں عراق کی سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ دستور کے تحت عراق کے کسی بھی علاقے کو ملک سے الگ نہیں کیا جا سکتا ۔عدالت کے اس فیصلے پر کرد حکومت کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ کرد حکام نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ عدالتی فیصلہ مرکز اور صوبے میں پائے جانیوالے جوہری اختلافات کو ختم کرنے کیلئے جامع مذاکرات کی بنیاد بنے گا۔
 

شیئر: