Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان میں آتشزدگی

    حیدرآباد۔۔۔۔۔۔آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں ایک مکان میں گیس سلنڈرپھٹ پڑا جس کے ساتھ ہی آگ   بھڑ ک اٹھی ۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے متصل 4مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس واقعہ کے وقت مکان میں کسی کے بھی نہ ہونے کے سبب ایک بڑا واقعہ ٹل گیا۔مقامی افراد کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے اہل کاروہاں پہنچے جنہوں نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔اس کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔

شیئر: