ٹی 10 لیگ کے خلاف پروپیگنڈہ حیران کن ہے
اسلام آباد:ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ ٹی 10 لیگ کے خلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد اور حیران کن ہے ، ٹی 10 لیگ اور پی ایس ایل میں کوئی تصادم نہیں۔ ٹی 10 لیگ پر پی ایس ایل کی2فرنچائز کو تحفظات تھے جنہیں دور کردیا گیا۔ ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی میڈیا گروپ کی جانب سے ٹی 10 لیگ کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ ٹی 10 پر تحفظات دور ہونے کے بعد کھلاڑیوںکو اجازت دی۔ پاک ہندکے درمیان امن کی آشا رکھنے والے میڈی گروپ کا پروپیگنڈہ اور آئی پی ایل دکھانے والوں کا اعتراض حیران کن ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور کرکٹ کا مفاد پہلے رکھا ہے۔ امید کرتے ہیں نجی میڈیا گروپ غیر ضروری مہم بند کرے گا۔ ٹی ٹین کی اجازت کے بعد امارات بورڈ نے گراونڈ کی قیمتیں کم کیں۔ امارات بورڈ نے پی سی بی کو ڈھائی لاکھ ڈالرز کا فائدہ پہنچایا ۔ ٹی ٹین لیگ پر پی ایس ایل کی دو فرنچائز کو تحفظات تھے جو دور کردیئے گئے کیونکہ پی سی بی نے ٹی ٹین لیگ میں اینٹی کرپشن کی خدمات لازمی قرار دیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ اور پی ایس ایل کے درمیان کوئی تصادم نہیں۔ ہماری ہدایت پر ٹی ٹین لیگ فروری کی بجائے دسمبر میں ہورہی ہے۔