Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکی اور غیر ملکی فلموں کی آفرز ہیں، فیصلہ نہیں کر پا رہی، نیلم منیر

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ معیاری کہانی اور عمدہ ڈائریکشن ہے۔ ٹی وی فنکاروں پر مبنی فلموں کی کامیابی نے ٹی وی فنکاروں کو مزید چوائس فراہم کر دی ہے۔ اب تک کئی ملکی اور غیر ملکی فلموں کی آفرز مل چکی ہیں تاہم ڈراموں میں مصروفیات کی بنا پر کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہی۔ ہدایتکار محسن علی کی فلم چھپن چھپائی میں منفرد و جاندار کردار آفر ہوا تو انکار نہ کر سکی۔ احسن خان کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا۔ یہ ایک تفریح سے بھرپور کامیڈی رومانٹک فلم ہے۔ نیلم نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں جبکہ اب لالی وڈمیں بھی بین الاقوامی معیار کا کام ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کی طلب بڑھ رہی ہے۔
 

شیئر: