Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھگڑے کا سوال صرف اداکاراﺅں سے کیوں ہوتا ہے،سوناکشی

سوناکشی سنہا کا شمار ان اداکاراو¿ں میں کیا جاتا ہے جو معاشرے میں خواتین کو مردوں کے برابر لانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ سے ایک ایونٹ کے دوران بالی وڈ میں اداکاراﺅں کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر سوال کیا گیا۔اس پر اداکارہ نے نہایت تنقیدی انداز میںجواب دیاکہ یہ سوال صرف اداکاراو¿ں سے کیوں پوچھا جاتا ہے؟ اداکار خود کو بالی وڈ میں اداکاراﺅں سے زیادہ غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور مرد خواتین سے زیادہ ایک دوسرے کی برائی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سوناکشی اس وقت اپنی فلم’ ’ہیپی بھاگ جائے گی 2“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
 

شیئر: