جیمز بانڈ بننے سے معذرت کرتا ہوں، ہیو جیکمین
”ایکس مین“ اور’ ’جیمز بانڈ“ یہ دونوں ہی ہالی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ہیں اور ان دونوں سیریز کی آنے والی فلموں میں ہیف جیکمین کو مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے جیمز بانڈ بننے سے معذرت کرلی۔ ایک انٹرویو میں ہیو جیکمین نے انکشاف کیاکہ انہیں 007 سیریز میں جیمز بانڈ کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں ایکس مین 2، کرنے ہی والا تھا کہ میرے مینجر کا فون آیا اور اس نے مجھ سے پوچھا کے کیا میں بانڈ بننے میں دلچسپی رکھتا ہوں؟ اس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اس فلم کا اسکرپٹ ایسا ہوچکا ہے کہ اب اس پر یقین کرنا مشکل ہے اور میں چاہتا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ ذرا حقیقت پر مبنی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے یہ بھی خیال آرہا تھا کہ میں ایک وقت میں بانڈ اور ایکس مین جیسے دو مختلف کردار کیسے ادا کروں گالیکن بعدازاںہیو جیکمین نے بانڈ کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیاتاہم یقینا ہیو جیکمین کے مداحوں کی ضرور خواہش ہوگی کہ وہ انہیں جیمز بانڈ کے شاندار کردار میں دیکھ سکیں۔