Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقروض ارب پتی سمجھوتے کا خواہاں

ریاض .... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر اکتوبر میں گرفتا ر کئے جانے والے سعودی ارب پتی معن الصانع نے اربوں ڈالر کے قرضوں کا ایک حصہ ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ معن کو عدالت سے فرار ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انکی کوشش ہے کہ ان سے قرضوں کا ایک حصہ فی الفور حاصل کرکے انہیں رہا کردیا جائے۔ تمام قرضوں کی ادائیگی کا نظام الاوقات بھی متعین ہوجائے۔ وہ ریماس گروپ کے مالک ہیں جس کی شاخیں الخبر اور بحرین میں ہیں۔ 34مالیاتی ادارے ، 15.7ارب ریال کے قرضوں کی بابت عدالتی فیصلے صادر کرائے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: