ریاض ...سعودی مجلس شوریٰ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرناک قرار دیدیا۔ شوریٰ نے امریکی فیصلے کی مذمت کردی۔ سعودی ارکان شوریٰ نے خبردار کیا کہ امریکہ کے اس فیصلے کے باعث مسئلہ فلسطین نے نیا موڑ حاصل کرلیا۔ اسے بین الاقوامی قراردادوںکے مطابق حل کیا جانا ضروری ہے۔ مشرق وسطیٰ درپیش بحرانوں کے ماحول میں امن و امان متزلزل کرنے والے مزید اقدامات برداشت نہیں کرسکتا۔شوریٰ نے امریکی فیصلے کو خطرناک امن عمل کیلئے مضرت رسا ں اور جانبداری قرار دیا۔ شوریٰ نے کہا کہ اس سے عالمی امن وسلامتی کو نقصان ہوگا۔ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔