مملکت سب سے کم قرضہ لینے والا عرب ملک
ریاض .... انٹرنیشنل اکنامک فورم نے رپورٹ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ سب سے کم قرضہ لینے والے ممالک میں عرب دنیا میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے او رعالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قومی خزانے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے والے ممالک میں سعود ی عرب اول ہے۔ عرب دنیا میں سب سے کم قرضہ لینے والے ممالک میں دوسرا نمبر کویت کا ہے۔ عالمی سطح پر اسکا نمبر ساتواں ہے۔ کم قرضہ لینے والے ممالک میں امارات کا نمبرعالم عرب میں تیسرا اور عالمی سطح پر نواں ہے۔