پیٹرول کے نرخوں میں 80فیصد اضافہ؟
ریاض ....امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب جنوری 2018ءکے دوران پیٹرول اور طیاروں کے ایندھن کے نرخ تدریجی طور پر بڑھائیگا۔ پیٹرول کے نرخ اندرون مملکت 80فیصد بڑھ جائیں گے جبکہ پیٹرول کا ایندھن یکبارگی بین الاقوامی نرخوں کے مطابق فروخت ہوگا۔بلومبرگ نے اطلاع دینے والے کا نام ظاہر کرنے سے معذرت کرلی۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ پیٹرول، ڈیزل، کیروسین اور بھاری تیل کے نرخ رفتہ رفتہ بڑھائے جائیں گے۔ طیاروں کا ایندھن یکبارگی بڑھایا جائیگا۔ پیٹرول اور ڈیزل وغیرہ کے نرخ ممکن ہے 2023ءیا 2025ءتک عالمی سطح تک لائے جائیںگے۔بجلی کی قیمت براہ راست نہیں بلکہ توانائی کے دیگر وسائل کے ساتھ رفتہ رفتہ بڑھائی جائیگی۔