تیل سبسڈی کے خاتمے سے کیا فائدہ ہوگا؟
ریاض .... مالیاتی امور کے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ پیٹرول اور بجلی پر سے سبسڈی ہٹانے سے قومی بجٹ کو غیر معمولی فائدہ ہوگا۔ 200ارب ریال سالانہ کی بچت ہوگی۔2020 ءتک مالیاتی توازن حاصل ہوجائیگا۔ تیل مارکیٹ کے عدم استحکام کے ماحول میں سعودی معیشت بہتر ہوگی۔سعودی عرب ابھی تک پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اسی وجہ سے مملکت میں مذکورہ اشیاءکے نرخ بیرون مملکت سے بہت زیادہ مختلف ہیں۔ ڈیزل مملکت کی 37فیصد سبسڈی کھا جاتا ہے ۔ اس کے بعد خام پیٹرول کا نمبر ہے ۔ خام پیٹرول سے ہی 23فیصد بجلی تیار کی جارہی ہے۔ بجلی کی تیاری میں 18فیصد صاف پیٹرول استعمال کیا جارہا ہے۔