Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ فلسطین پر تعاون جاری رکھیں گے،جنرل باجوہ

  راولپنڈی.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے منگل کو پاکستان میں فلسطین کے سفیر ابو علی نے ملاقات کی اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ مسئلہ فلسطین کو کشمیر کی طرح تصفیہ طلب مسئلہ سمجھتے ہیں۔ مسئلہ فلسطین کیلئے پاکستان سیاسی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ فلسطینی سفیر نے آرمی چیف کا مسئلہ فلسطین پر حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر: