کوپن ہیگن.... ڈنمارک کے حکام نے "الیہود فی القرآن"نامی کتاب کے سعودی مصنف عبداللہ الشمری کو بلیک لسٹ کر دیا۔ ان پر یہودیوں کے خلاف نفرت و عداوت کے پرچار کا الزام لگا کر انہیں ڈنمارک میں داخل ہونے سے روک دیا۔ انگریزی میں ڈنمارک کی ویب سائٹ دی لوکل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ڈنمارک کے حکام دسیوں مذہبی رہنماﺅں کو بلیک لسٹ کئے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 11مسلمان ہیں ، ایک عیسائی پادری بھی شامل ہے۔ شام ،سعودی عرب کے ان مسلم علماءکو ڈنمارک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں جن کا نام فہرست میں شامل ہے۔ ڈنمارک کی وزیر تارکین وطن کا کہنا ہے کہ نفرت کے علمبرداروں کو بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ لوگ نہ صرف یہ کہ نفرت کا پرچار کرتے ہیں بلکہ دوسروں سے اپنا نقطہ نظر منوانے کی تگ و دو بھی کرتے ہیں۔