ریاض.... ریاض پولیس نے واضح کیا ہے کہ دارالحکومت کی ایک جامع مسجد کے قریب منگل کو سوا 12بجے ایک معمر شہری نے 55سالہ سعودی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حملہ آور نے اب سے 20برس قبل بیشہ میں ہونے والی قتل کی واردات کا انتقام لیا۔ مقتول کے بیٹے نے 20برس قبل 12دسمبر2017ءمنگل کو حملہ کرنے والے کے ایک رشتہ دار کو قتل کر دیا تھا۔ بیشہ میں قتل کی اس واردات کا مقدمہ ریاض کی فوجداری کی عدالت میں زیرسماعت تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 55سالہ سعودی شہری فائرنگ سے غیر معمولی طور پر زخمی ہو گیا تھا اسے انتہائی نازک حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا تھا تا ہم طبی عملے نے معائنہ کر کے اس کی موت کا اعلان کر دیا۔ پولیس حکام نے جائے وقوع پہنچ کر واردات کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا او رواردات کے شواہد کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔