Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوور لوڈڈ گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 10گنا اضافہ

    لکھنؤ۔۔۔۔۔اوور لوڈڈگاڑیوں کو اب ٹول پلازہ پر مقررہ ریٹ سے10 گنا ٹول ٹیکس زیادہ دینا ہوگا۔ اس سلسلے میں اے آر ٹی او انتظامیہ کی جانب سے ٹول پلازہ منیجروں کو خط بھیج دیا گیا ہے۔ طویل عرصہ سے اوور لوڈنگ روکنے کی سمت میں ہورہی کوششیں  اب  کافی حد تک کارگر ہوسکتی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اوور لوڈڈ گاڑیوں کی  گنجائش سے زیادہ لوڈ ٹول پلازہ پر اتارنے اور ایسی گاڑیوں سے مقررہ ٹول ٹیکس 10 گنا   وصول کرنے کے بعد ہی گاڑی گزرنے کی اجازت دی جائے۔ ہدایت میں مرکزی حکومت  کے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ وزارت کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن اور اصول کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ ساتھ اوور لوڈنگ کے بارے میں ٹول پلازہ سے یہ اطلاع لی جائے کہ کس ٹول پلازہ پر اوور لوڈ مال اتارنے کیلئے ویئر ہاؤس دستیاب ہے اور کس ٹول پلازہ اوور لوڈڈ گاڑیوں سے مال اتروایا جارہا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر انفورسمنٹ نے بتایا کہ نومبر میںکان پور ریجن میں 606  چالان ہوئے اس میں 7151  ٹن اوور لوڈ مال اتروایا اور 456  گاڑیوں کو بند کروایا گیا۔ پورے ماہ میں 82.63  لاکھ روپئے سمن فیس کے طور پر جمع کئے گئے۔

شیئر: