بی پی ایل: رنگپور رائیڈرز پہلی مرتبہ چیمپیئن بنا
ڈھاکا: رنگپور رائیڈرز کے کرس گیل نے فائنل میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف ون مین شو کر تے ہوئے اپنی ٹیم کو 57 رنز سے فتح دلادی۔ شکست دے کر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔جانسن چارلس کے علاوہ ڈھاکا کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔کرس گیل اور برینڈن میککولم نے وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایاجبکہ ڈھاکا ڈائنامائٹس کے بولرزمکمل ناکام رہے۔کرس گیل نے 18چھکوں کی مدد سے 146رنز کی ریکارڈ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم رنگپور رائیڈرز کو مقررہ20 اوورز میں ایک وکٹ پر 206 رنز بنانے میں مدد کی۔
جواب میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 29 کے اسکور پر اس کے 4 مستند کھلاڑی آوٹ ہو گئے۔مہدی معروف اور جوئے ڈینلی صفر، کیرون پولارڈ 5 اور ایون لوئس 15 رنز بنا سکے۔اس موقع پر شکیب الحسن نے ظہورالاسلام کے ساتھ مل کر اسکور 71 تک پہنچا دیا ۔ شکیب 26 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ مصدق ملک 1 اور شاہد آفریدی 8 رنز بنا سکے۔129 کے اسکور پر سنیل نارائن 14 رنز بنا کر یوڈانا کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ ظہورالاسلام 50 رنز بنا کر ڈھاکا ڈائنامائٹس کے کامیاب بلے باز رہے لیکن ان کی یہ کاوش ٹیم کے کام نہ آئی اور 9 وکٹوں پر 149 رنز ہی بنا سکی اور میچ میں 57 رنز سے فتح کے ساتھ ہی رنگپور رائیڈرز نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔کرس گیل کو منفرد کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ اور بی پی ایل لیگ 2017 ءکا بھی بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔