Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی ٹیم

 
  میلبورن:کامن ویلتھ گیمز 2018ءمینز اور ویمنز ہاکی ایونٹس میں پاکستانی ٹیم 5 اپریل کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی 7 اپریل کو گرین شرٹس کو روایتی حریف ہندکا چیلنج درپیش ہو گا۔ آئندہ برس ہونے والے میگا گیمز کے مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس 5 اپریل سے 14 اپریل تک کھیلا جائےگا، مینز گروپ اے میں دفاعی چیمپیئن اور 5 مرتبہ کی چیمپیئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور اسکاٹ لینڈ، گروپ بی میں پاکستان، ہند، انگلینڈ، ملائیشیا اور ویلز شامل ہیں۔ ویمنز گروپ اے میں انگلینڈ، ہند، جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور ویلز جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا اور گھانا شامل ہیں۔5 اپریل کو مینز ایونٹ کے افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کو ویلز اور جنوبی افریقہ کو اسکاٹ لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ 6 اپریل کو انگلینڈ کا مقابلہ ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا، 7 اپریل کو پاکستانی ٹیم روایتی حریف ہند کے مدمقابل ہو گی۔ملائیشیا کا مقابلہ ویلز، کینیڈا کا مقابلہ ا سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔ 8 اپریل کو پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے گروپ میچ میں انگلینڈ جبکہ 11 اپریل کو اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔13 اپریل کو سیمی فائنلز جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: