Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس میں پاکستان کا جواب جمع

 
اسلام آباد... پاکستان نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادوکیس میں ہیگ کی عالمی عدالت میں بدھ کو جامع جواب جمع کرادیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ اداروں، وزارت خارجہ اور ہیگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے مل کرجواب تیار کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اٹارنی جنرل اوشتر اوصاف سارے معاملہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اپنے جواب میں ہندکا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اس پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا۔ کلبھوشن کےخلاف چارج شیٹ سمیت تخریب کاریوں اور ٹرائل کی تفصیلات بھی جواب میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو 13 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا کہا تھا۔
 

شیئر: