کراچی... مذہبی جماعتو ں نے متحدہ مجلس عمل کی بحا لی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بدھ کو کراچی میں رہنماوں کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جے یو پی کے رہنما اویس نورانی نے کہا کہ اگلا الیکشن کتاب کے نشان پر لڑا جائے گا۔ طریقہ کار جلد وضع کر لیں گے۔حکومت سے اتحادیوں کی علیحدگی کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے گا۔ ذمہ داران کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر رابطہ عوام مہم کا جلد آغاز کر رہے ہیں۔ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پرجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم ایم اے انتخابی اتحاد ہو گااجلاس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی،تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ ساجدنقوی اور جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میرنے شرکت کی۔