Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم پاکستان کے 11 ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ریفرنس

کراچی... ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرانے کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ۔ قومی اسمبلی کے2 اور سندھ اسمبلی کے9 ارکان شامل ہیں۔ ریفرنس رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اورسلمان بلوچ ۔ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالدبن ولایت، عبد الرزاق، ارتضیٰ خلیل، ندیم رازی، عارف مسیح اوربلقیس مختیار کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا کہ یہ تمام ارکان عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے لیکن اب انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ۔ اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے۔

شیئر: