Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر نے بیوی سمیت 3کو گولی مار کرخودکشی کرلی

فرخ آباد۔۔۔۔فرخ آباد شہر کے بورا والی گلی میں رہنے والے سنجیو ایک دکاندار ہے ،کی بیوی کی دوستی پڑوس میں رہنے والے نوجوان سے ہوگئی جس کا علم سنجیو کو ہوا تو طیش میں آگیا۔اس نے ارشاد کے گھر جاکر اسے گولی مار کرزخمی کردیا۔اس واردات کی مخالفت جب اس کی بیوی اوربیٹی نے کی تو اس نے بیوی انورادھا اور بیٹی نینسی پربھی گولیاں چلا دیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ بعد ازاں سنجیو نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ۔

شیئر: