لاہور... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مخالفوں کے منہ بند کر دیئے ۔عوام سے رابطے کا سلسلہ اب رکے گا نہیں۔وسطی پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھائیں گے ۔ بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے اجلاس میں جلسوں کی حتمی منظوری دی گئی۔ بلاول نے کہا کہ چنیوٹ سے جس مہم کا آغاز ہوا اسے شہر شہر لے جائیں گے۔فتح جنگ اور ساہیول کے جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔انہوں نے اسلام آباد کے کامیاب جلسے پر رہنماوں کو مبارکباد ددیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے جلسے کی کامیابی نے مخالفوں کے منہ بند کر دئیے۔عوام سے رابطے کا یہ سلسلہ اب رکے گا نہیں۔ عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔ملتان اور گڑھی خدا بخش کے جلسوں کے بعد دوبارہ وسطی پنجاب کے عوام میں آئیں گے۔