Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فحاشی پھیلانے والا سعودی نوجوان گرفتار

ریاض۔۔۔۔ریاض پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وڈیو کلپ کے ذریعے فحاشی کی دعوت دینے والے سعودی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ جاری کرکے کھلم کھلا اخلاق سوز سرگرمیوں اور بدترین گناہ کی دعوت دیدی تھی جسے دیکھ کر ہزاروں لوگوں نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ رائے عامہ کی طرف سے نوجوان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ جرائم کا سراغ لگانے والے پولیس اہلکاروں نے نوجوان مذکور کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔ عمر کے تیسرے عشرے میںہے۔ مقررہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

شیئر: