Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی پارلیمنٹ القدس سے متعلق اپنے قانون پر نظرثانی کرے

    قاہرہ -  - - -  - -عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مشعل السلمی نے امریکی ایوان نمائندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 1995ء میں القدس سے منظور کردہ اپنے قانون پر نظر ثانی کرے جس میں القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر کے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مشعل السلمی نے واضح کیا کہ اس قانون نے القدس کے عرب ،اسلامی ، عیسائی تشخص کی نفی کر کے اسے اسرائیلی شناخت دیدی ہے جو قابل قبول نہیں۔ انہوں نے امریکی اسپیکر پال رائن کے نام اپنے پیغام میں واضح کیا کہ تمام عرب وہ مسلمان ہوں یا عیسائی القدس سے متعلق امریکی صدر کے فیصلے کو پوری قوت سے مسترد کرتے ہیں۔ امریکی حکومت اور پارلیمنٹ کا مذکورہ فیصلہ عالمی قراردادوں ، روایتوں اور دستاویز ات کی کھلی خلاف ورزی اور چیلنج ہے۔ یہ خطے ہی نہیں بلکہ عالمی امن و سلامتی کیلئے بھی خطرناک ہے۔ اس سے عربوں ، مسلمانوں اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں۔ القدس کو عربوں ، مسلمانوں اور عیسائیوں کے یہاں غیر معمولی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس کا دینی ، تاریخی او رثقافتی رتبہ ہے۔ سلامتی کونسل کے دائمی رکن ملک کی حیثیت سے امریکہ پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پابندی واجب ہے۔
 

شیئر: