لاس اینجلس..... لاس اینجلس میں انڈر پاس کیلئے کھدائی کے دوران ایک ایسے جانور کے محجر دریافت ہوئے ہیں جو 10ہزار سال قبل برفانی دور میں کرہ ارض پر رہا کرتا تھا۔ ماہرین آثار قدیمہ اس اطلاع پر وہاں پہنچے تو انہوں نے ایک خرگوش کا جبڑا، اونٹ کی اگلی ٹانگ ، گھوڑے کاا یک دانت اور گھٹنے کی ہڈی بھی برآمد کی۔ سب سے زیادہ اہم دریافت چند سو پاؤنڈ وزنی ایک بڑی کھوپڑی تھی۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ ان میں سے بیشتر محجر 10ہزار سال یا اس سے بھی پرانے تھے۔ کھدائی کرنے والے عملے میں ایک خاتون بھی تھیں۔ انکا کہناہے کہ جیسے ہی ہم نے یہ محجر دیکھے کھدائی روک دی اور اپنے ہاتھ سے یہ سارے محجر نکالے۔انکا کہنا ہے کہ ہم کوئی بڑی چیز دریافت کرنے لگے ہیں اور اسلئے میرا دل زو رزور سے دھڑکنے لگا۔