لندن .... برطانوی محقق کا کہناہے کہ 10میں سے 9کچھوے سمندر میں پلاسٹک کی وجہ سے مرے۔ انکا کہناہے کہ یہ پلاسٹک سمندر میں تیل پھیلنے سے زیادہ ان کچھوؤں کیلئے خطرہ ہے۔ اسکی وجہ سے انکے انڈے دینے کی صلاحیت ختم ہورہی ہے۔ ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پلاسٹک ان کچھوؤں کے گلے میں پھنس جاتا ہے جسکی وجہ سے بعض اوقات یہ مرجاتے ہیں یا زخمی ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بازو بھی الگ ہوچکے ہیں۔ سمندر میں ماہی گیری کے ٹوٹے جالوں ، پلاسٹک او رنائیلون کے جالوں، اسکے علاوہ مشروبات کے ڈبوں ، غباروں او رپتنگوں کی ڈور سے بھی خطرات پیدا ہوتے ہیں۔