بالوں کی نشونما کے لیے اچھی خوراک سب سے اہم ہے
بالوں کی بہتر نشونما کے لیے کیا کریں ؟ یہ سوال ہم میں سے ہر دوسرا شخص کرتا نظر آتا ہے . لمبے بال خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں جن کی خاطر وہ ہزار طرح کے جتن کرتی ہیں . بالوں کی نشونما کا تعلق صحت سے ہوتا ہے . محض اچھے شیمپو اور آئل کا استعمال ، ٹوٹکے ، ہیئر ٹریٹمنٹ اور ٹرمنگ وغیرہ بالوں کی نشونما اور بڑھوتری کے لیے ناکافی ہیں لہذا بالوں کی نشونما کے لیے اپنی خوراک پر خاص توجہ دیں . پھل اور کچی سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں . گاجر ، کھیرا ، چقندر اور ناریل کھائیں اور گاجر کا جوس اور ناریل کا پانی پیئیں . یاد رکھیں خون کی کمی ، وٹامنز کی کمی اور کمزوری بالوں کے گرنے ، دو مونہے ہونے اور نشونما کے نہ ہونے کی بنیادی وجوہات ہیں جن سے چھٹکارا صرف اچھی خوراک کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔