آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں سے پریشان ہیں ؟ سیاہ حلقوں کا مطلب ہے کہ آپ بھرپور نیند نہیں لے رہیں . کام کے بوجھ کے باعث آپ آرام کے لیے مناسب وقت نہیں نکال پا رہیں یا پھر متوازن غذا لینا آپ کے معمول کا حصہ نہیں . سیاہ حلقوں سے نجات پانا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے اپنے لائف اسٹائل میں بہتری لائیں . اپنی غذا اور نیند کا خیال رکھیں اور زیتون اور بادام کے تیل کے دو دو قطرے ایک چمچ ایلوویرا جیل میں ملا کر آنکھوں کے گرد مساج کریں . ان چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے اپنا خیال رکھنا بے حد اہم ہے ۔