العلا کے علاقے میں روایتی پکوان رمضان کی قدیم روایات کا اہم جزو ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں اناج پر مبنی حریصہ سوپ اور العلا کےخاص انداز کا سمبوسہ شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق العلا میں زندگی گزارنے والی ہدیٰ حمزہ العتیق بتاتی ہیں انہوں نے علاقے کے روایتی پکوان تیار کرنے میں مہارت اپنی والدہ حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ماہ رمضان میں روایتی مشروبات اور افطار دسترخوان
Node ID: 557041
-
-
رمضان میں مکہ زائرین کے لیے سعودی عرب کے روایتی پکوان
Node ID: 846986
ہدیٰ حمزہ نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا میں کئی قسم کے علاقائی پکوان تیار کرتی ہوں جو میری ماں نے مجھے سکھائے تھے۔
روایتی پکوان میں سے ایک میرا پسندیدہ ’مریس روٹی‘ ہے۔ یہ سادہ مگر انتہائی ذائقہ دار ہے، آٹے کو لہسن اور نمک کے ساتھ اُبال کر اور آخر میں گھی شامل کر کے تیار کی جاتی ہے۔
العلا کے روایتی پکوان زیادہ تر بدوی مصنوعات جیسے خالص گھی اور مقامی مسالوں پر مبنی ہوتے ہیں۔
العلا سٹائل کا سمبوسہ تیار کرنے کے لیے علاقے کی خالص گندم کے آٹے میں تھوڑی مقدار سفید آٹے کی ملائی جاتی ہے جس کے بعد خمیر، تھوڑا سا تیل اور پانی بعض اوقات دودھ ملا کر گوندھا جاتا ہے۔
سمبوسہ کی بھرائی عام طور پر قیمہ، پیاز، العلا کے خاص روایتی مسالوں سے کی جاتی ہے جو سمبوسہ کو منفرد ذائقہ دیتے ہیں لیکن اصل ذائقہ خالص گندم کے آٹے سے آتا ہے۔

رمضان میں افطار کا لازمی جزو حریصہ سوپ ہے جو کھانوں میں بنیادی ڈش سمجھی جاتی ہے۔
حریصہ میں استعمال ہونے والی خالص علاقائی جسے پکنے میں چار سے چھ ماہ لگتے ہیں، اس گندم کے خوشوں کو آگ پر بھونا جاتا ہے، پھر دانے نکال کر پیسے جاتے ہیں، گندم کے دانے ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک گوشت کے ساتھ پکائے جاتے ہیں۔
العلا کے دیگر روایتی پکوان علاقے کی قدیم ثقافت اور مقامی ذائقوں کی لذت دیتے ہیں۔
