Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب کے زرعی شعبے کیلئے عالمی بینک کی امداد

اسلام آباد...عالمی بینک نے پنجاب میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دی ہے۔یہ امداد پنجاب حکومت کے طویل مدتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد صوبے میں کاشت کاری کی بے پناہ صلاحیت کو بہتر انداز میں بروئے کار لانا ہے۔ایک بیان میں پاکستان کیلئے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں وسیع تر صلاحیت موجودہے تاہم ترقی کے مواقع بروئے کار لانے کیلئے نمایاں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔پروگرام سے روز گار کے ساڑھے تین لاکھ مواقع پیدا ہوںگے اور 17لاکھ افراد کو غربت سے نجات ملے گی۔

شیئر: