Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا نے غلطی سے ایٹم بم کی تصویر جاری کردی

پیانگ یانگ۔۔۔شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے سابق رہنما کم جونگ اِل کی ایک تصویر نشر کی، جس میں وہ مبینہ طور پر ملک کے پہلے ایٹم بم کا معائنہ کرتے نظر آئے۔11 دسمبر کو اسلحے سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی 30 منٹ کی ویڈیو میں دیوار پر لگی ایک تصویر میں سابق رہنما کم جونگ اِل کو ایک ڈیوائس کا معائنہ کرتے دیکھا گیا۔اس کانفرنس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اَن نے بھی شرکت کی۔یہ تصویر اس سے قبل نہیں دیکھی گئی اور اگر یہ اصل ہے تو ممکن ہے کہ یہ تصویر 2006 سے 2009 کے دوران لی گئی ہوگی جب شمالی کوریا نے متعدد جوہری تجربات کیے تھے۔ویڈیو میں اس تصویر کے ساتھ دیوار پر چند مزید تصاویر بھی دکھائی دیںجن کا مقصد شمالی کوریا کے اسلحہ پروگرام کی کامیابی کو نمایاں کرنا تھا۔ 
 

شیئر: