Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کوامریکی مسافر طیاروں کی فروخت پر پابندی کا بل منظور

واشنگٹن ۔۔۔امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کو مسافر بردار طیاروں کی فروخت پر کانگریس کی مزید نگرانی کا بل منظور کرلیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں اس بل کو 163 کے مقابلے میں 252 ووٹوں سے منظوری دی گئی۔ بل کے تحت امریکی وزارت خزانہ کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ایران کو مسافر طیاروں کی فروخت کا پروانہ جاری کرنے کے30 دن کے اندر اندر تفصیلی رپورٹ کانگریس کو پیش کرے۔اس بل کو قانونی شکل دینے کے لیے امریکی سینیٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ بدھ کو بھی ایران مخالف بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت امریکی وزارت خزانہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایران کے سرکردہ رہنماؤں کے اثاثوں کی فہرست جاری کرے۔
 
 

شیئر: