ملتانی مٹی میں تھوڑا سا عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنالیں . اسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد سادہ پانی سے منہ دھولیں . یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور کریں .
چہرے سے داغ دھبے دور کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ پسی ہوئی ہلدی میں تھوڑا سا بیسن اور دوددھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں . 15 منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے منہ دھو لیں . ہفتے میں دو بار یہ عمل کرنے سے داغ دھبے کافی حد تک دور ہو جائیں گے۔