Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآبا میں خواتین سے طلائی چین چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں

    حیدرآباد۔۔۔۔۔۔ حیدرآبادمیں خواتین سے طلائی چین چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ونستھلی پورم میں ایک خاتون سے طلائی چین چھیننے کی واردات سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی ۔اس فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون سڑک سے گزر رہی ہے ، اسی دوران 2نوجوان اپنی بائیک پر اس کے قریب پہنچے ۔ایک نے خاتون کے گلے سے طلائی چین چھین لی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ دونوں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ خاتون دکان سے اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ یہ واردات پیش آئی۔  خاتون نے پولیس سے کی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ رہزنوں نے تقریباً3.5تولے کی طلائی چین چھین لی ہے۔پولیس نے  شکایت درج کرکے رہزنوں کی تلاش شروع کردی۔

شیئر: